یورپ ہم سے رکنیت کی آنکھ مچولی کا کھیل بند کرے:رجب طیب اردوغان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 5th October 2018, 10:07 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 5اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین سن 1963سے ترکی کے ساتھ مسلسل رکنیت کی آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔انہوں نے یہ بات ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے ایک اختتامی پینل سے خطاب کے دوران کہی جس کا عنوان بکھرتی دنیامیں انصاف کی تلاش تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حالات مجھے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ یورپی یونین جلد ہی بکھر جائے گی۔ترک صدر نے کہا کہ سن 1963 سے یورپی یونین ہمارے ساتھ رکنیت کی آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔اس نے ایسے ممالک کو رکنیت دے دی جن کا مقابلہ ترکی سے کرنا حماقت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوپن ہیگن معاہدے کی تمام شرائط ہم پوری کر چکے ہیں مگر رکنیت کے بارے میں یونین کسی قسم کی پیش قدمی سے عاری ہے یورپی یونین ہمیں امید دینے کے بجائے مسلسل مختلف بہانوں اورراستوں کا سہارا لیتے ہوئے ہمیں متبادل ذرائع دکھانے میں مشغول ہے؛ لیکن ہم نے واضح کر دیا ہے کہ رکنیت کے علاوہ دیگر متبادل ہمیں قبول نہیں۔ یورپی یونین ہمیں رکنیت دینے یا نہ دینے کے معاملے میں اپنا موقف بتا دے تو یہ بہتر ہوگا مگر انہوں نے یہ معاملہ معلق رکھا ہوا ہے۔ایردوان نے مزید کہا کہ یہ یاد رکھا جائے کہ ترکی یورپی یونین کے لیے اور یونین ہمارے لیے مفید ثابت ہوگی ۔البتہ یہ ضرور ہے کہ اگر یونین نے ہماری رکنیت کے لیے رائے دہی کا سہارا لیا تو ہم بھی اپنی عوام کے سامنے ریفرنڈم کی پیشکش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...