شام: الباب شہر پر ”فرات کی ڈھال“فورسز کا مکمل کنٹرول

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 8:53 PM | عالمی خبریں |

دمشق، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شامی اپوزیشن نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے ”فرات کی ڈھال“ فوجی آپریشن میں شریک ترکی کی حمایت یافتہ فورسز نے شام کے شمالی شہر الباب کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ترکی کے وزیر دفاع کا بھی کہنا ہے کہ شام کا شہر الباب اس وقت مکمل طور پر فرات کی ڈھال میں شریک فورسز کے کنٹرول میں ہے۔شامی جیشِ حْر کے قانونی مشیر اسامہ ابو زید نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ داعش تنظیم کے ساتھ جیشِ حْر کے بہادر جنگجوؤں کے گھمسان کے معرکوں کے بعد اب الباب شہر مکمل طور پر آزاد ہے۔ادھر شامی مسلح اپوزیشن میں شامل "السلطان مراد" گروپ کے کمانڈر احمد عثمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ الباب شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے اور اس وقت رہائشی علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناضول نے بتایا ہے کہ تْرک فوج کی حمایت یافتہ شامی جیش حْر کی فورسز نے شمالی شام کے اس اہم شہر کو داعش تنظیم سے چھین کر ہی دم لیا۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...