پولینڈ کے خلاف یورپی پابندیاں زیرغور ہیں
برلن23جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جرمنی کے وزیرانصاف نے پولینڈ میں متنازعہ عدالتی اصلاحات پر وارسا حکومت کے خلاف ممکنہ یورپی پابندیوں کا خیرمقدم کیاہے۔ جرمن وزیرانصاف ہائیکو ماس نے جرمن ہفت روزہ بلڈ اَم زونٹاگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ میں آزاد عدلیہ خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قانونی کی حکم رانی کا احترام نہیں کرتا، تو اسے سیاسی طور پر تنہائی کوقبول کرنا چاہیے۔ ماس کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں یورپی یونین خاموش تماشائی نہیں بنی رہے گی، کیوں کہ قانون کی حکم رانی اور جمہوریت یورپی یونین کی اساس ہیں۔