پولینڈ کی دستوری اصلاحات، عوام ناراض، یورپی یونین کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Roomana Sunehri | Published on 23rd July 2017, 7:00 PM | عالمی خبریں |

وارسا23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پولینڈ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے متنازعہ دستوری اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔ اب ان اصلاحات کے منظور شدہ بل پرملکی صدر کی توثیق ہونا باقی ہے۔ان اصلاحات پریوروپی یونین نے ناراضگی ظاہرکی ہے۔یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولینڈ کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ ٹُسک کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پولستانی ایوانِ بالا نے متنازعہ عدالتی اصلاحات کے دستوری بِل کی آج بائیس جولائی کی صبح میں طویل بحث ومباحثے کے بعد منظوری دی ہے۔ان دستوری اصلاحات پر پولینڈ کی موجودہ قدامت پسند حکومت کو اندرونِ ملک بھی خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ آج اس قانونی بل کی مخالفت میں ہزاروں پولش مظاہرین نے دارالحکومت وارسا میں نکالے گئے احتجاج میں شرکت کی۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب وارسا بھی ہزارہا افراد نے اس حکومتی اقدام کے خلاف بڑے مظاہرے کیے۔یہ افراد آزاد عدلیہ کے نعروں کے ساتھ موم بتیاں جلا کر پرامن انداز سے احتجاج کر رہے تھے۔یورپی یونین نے بھی وارساحکومت کو تنبیہ کر رکھی ہے کہ متنازعہ دستوری اصلاحات کی منظوری پر اُسے تادیبی اقدامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یونین کی جانب سے پولینڈ کو متنبہ کیا جا چکا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی کو محدود نہ کرے۔ تادیبی اقدامات میں پولینڈ کو ووٹ کے استعمال سے محروم کر دیا جائے گا اور وارسا حکومت، یورپی یونین کے کانفرنسوں میں ہونے والی رائے شماری میں شریک نہیں ہو سکے گی۔منظور شدہ قانونی بل کی توثیق پولش صدر آندرژ ڈُوڈا نے کرنی ہے اور اُس کے بعد یہ نافذ کر دی جائیں گی۔ امیدکی جارہی ہے کہ مظاہرین کے احتجاج کے باوجود صدر اس بل کی توثیق کر دیں گے۔ وہ قدامت پسند حکومت کے حامی ہیں۔ماضی میں بھی وہ کئی متنازعہ دستوری بلوں کی توثیق کر چکے ہیں۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ان اصلاحات کے نفاذکے بعدپولستانی عدالتی نظام بھی قدامت پسند حکومت کی منشا و مرضی کا محتاج ہو کر رہ جائے گا۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...