متحد و مضبوط یورپ نے بریگزٹ گائیڈ لائنز منظور کر لیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2017, 11:27 PM | عالمی خبریں |

برسلز30اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے رہنماؤں نے برطانیہ کے یورپی بلاک سے اخراج کو ممکن بنانے والے طویل مذاکراتی عمل کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔یونین کی ستائیس رکن ریاستوں کے سربراہان نے سفارت کاروں کی جانب سے آٹھ صفحات پر مشتمل ان قواعد و ضوابط کو آج بہ روز ہفتہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی سمٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ منظور شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق اس سال جون میں بریگزٹ مذاکرات کا آغاز ہو گا جن میں فریقین اپنے اپنے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے معاہدہ طے کریں گے اور بریگزٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے نے انتیس مارچ کے روز برسلز کو ایک خط لکھتے ہوئے بریگزٹ کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا تھا۔ برطانیہ میں آٹھ جون کو عام انتخابات ہونے والے ہیں، جن کے بعد بریگزٹ کے لیے مذاکرات کا عمل شروع ہو جائے گا۔برسلز میں یورپی رہنماؤں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ اس پیچیدہ قانونی عمل میں مذاکراتی ٹیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق اعلیٰ یورپی قیادت نے برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کے مطالبات کا سختی سے جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔گائیڈ لائنز میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ ماضی کے معاملات طے کیے بغیر مستقبل کے کسی سمجھوتے یا ڈیل پر بات چیت نہیں ہو گی۔ یورپی یونین کو مذاکرات میں یہ طے کرنا ہے کہ برطانیہ کو بلاک کی کتنی رقم ادا کرنی ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ اور آئرلینڈ کے بارڈر کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ بریگزٹ مذاکرات میں ایک اور اہم معاملہ برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی یونین کے شہریوں کے حقوق و قانونی حیثیت کا بھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔