ریاست بھر میں 64نئے فائر فورس پولیس تھانوں کا قیام جلد: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2017, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) ریاست بھر میں 64نئے فائر فورس پولیس تھانے قائم کئے جائیں گے، جن میں سے 15تعلقہ جات میں نئے تھانوں کی شروعات کی جائے گی۔ یہ بات آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کو وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔ وقفۂ سوالات میں کانگریس رکن شیوانندایس پاٹل کی طرف سے اپاجی گوڈا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ جن مقامات کو نئے تعلقہ جات کے طور پر چنا گیا ہے وہاں پر جلد از جلد زمین حاصل کرکے فائر فورس کے تھانے قائم کردئے جائیں گے۔بسون باگے واڑی میں ایک فائر فورس تھانہ کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے بتایاکہ گلبرگہ ضلع کے اعظم پور ہوبلی کے شیونی میں ایک پولیس تھانہ قائم کرنے کی مانگ پر حکومت سنجیدگی سے غور کرکے کارروائی کرے گی۔2017-18کے دوران حکومت نے اب تک کسی بھی مقام پر پولیس تھانہ کے قیام کو منظوری نہیں دی، بلکہ موجودہ پولیس تھانوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، آنے والے دنوں میں نئے پولیس تھانوں کے قیام پر توجہ دی جائے گی۔ تریکیرے تعلقہ میں نئی سب جیل اور اسٹاف کوارٹرس کی تعمیر کے سلسلے میں انہوں نے کہاکہ یہاں کے مانکن ہلی میں پانچ ایکڑ زمین منظور کی گئی ہے جہاں 75لاکھ روپیوں کی لاگت سے سب جیل تعمیر کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ 17.45لاکھ روپیوں کی لاگت سے عملے کی کوارٹرس کی تعمیر کیلئے انتظامی منظوری د ی جاچکی ہے، جلد از جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...