بھٹکل میں یوم آزادی کی مناسبت سے 11 اگست کو ہوگا ہائی اسکول سطح کا مضمون نویسی مقابلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 3:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/اگست (ایس او نیوز) ویژن انڈیا مشن انڈیا فائونڈیشن (VIMF)  کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے بھٹکل میں 11 اگست کو ایک مضمون نویسی مقابلہ رکھا گیا ہے جس کا عنوان: How is Digitization strengthening Indian democracy (یعنی ہندوستانی جمہوریت کو ڈیجیٹائزیشن کیسے مستحکم کر رہا ہے) 

معلومات دیتے  ہوئے پروگرام کے کنوینر  شوکت خطیب نے بتایا کہ  مقابلہ میں بھٹکل تعلقہ کے سبھی ہائی اسکولوں کو  لیٹرس روانہ کئے گئے ہیں اور ہر ہائی اسکول سے دو دو طلبا   شریک ہوسکیں گے۔ مزید بتایا کہ طلبا انگریزی، اُردو یا کنڑا میں  مضمون نویسی  کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11/ اگست دوپہر تین بجے  مقابلہ  شروع ہوگا۔

مقابلے میں اول آنے والے طالب العلم کو پانچ ہزارنقد انعام اور دوم اور سوم کو بالترتیب تین ہزار اور دو ہزار روپیہ نقد انعام دیا جائے گا۔ انعامات کی تقسیم کے لئے 15 اگست کو شام 4:30 بجے  VIMF دفتر میں خصوصی تقریب  منعقد کی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے سبھی طلبا کو  VIMF کی جانب سے سرٹی فیکٹ دی جائے گی۔

مزید جانکاری کے لئے جناب شوکت خطیب سے موبائل نمبر 9986083768 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی