یوم صحافت کے حوالے سے پتر کرتا سنگھا بھٹکل کی جانب سے طلبہ کے لئے مضمون نویسی مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17؍جولائی (ایس او نیوز) صحافیوں کی تنظیم "پترکرتا سنگھا "بھٹکل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یوم صحافت کے حوالے سے پترکرتا سنگھا اور سدھارتھ ایجو کیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے طلبہ کے لئے ایک مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

بتایا گیاہے کہ 29جولائی کوکلاوتی رامناتھ شانبھاگ ہال میں یوم صحافت منایا جائے گا جس میں پترکرتا سنگھا کی جانب سے" بھٹ کلنکا" ایوارڈ بھی تفویض کیا جائے گا۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 22جولائی کو تعلقہ سطح پرکالج طلبہ کے لئے تحریری مقابلہ بھی ہوگا۔سدھارتھ پی یو کالج میں صبح 11بجے سے 12تک منعقد ہونے والایہ مقابلہ کنڑا زبان میں ہوگا اور اس کا موضوع "ہم آہنگی، بھائی چارگی اور امن کے قیام میں اخبار ات اور صحافیوں کا کردار"ہوگا۔ اس میں پی یو سی اور ڈگری کالجوں کی تمام فیکلٹیز میں زیر تعلیم طلبہ حصہ لے سکیں گے۔مضمون کے لئے یہ شرط ہے کہ وہ چار صفحات سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

تحریری مقابلے میں اول دوم اورسوم مقام پانے والوں کے علاوہ دو شرکاء کو کنسولیشن کے طورپر29جولائی کو منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

مزید معلومات کے لئے پتر کرتا سنگھا کے صدر وشنو دیواڈیگا 9341440214اورجنرل سکریٹری موہن نائک 9980431987سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔