ہمت ہے تو مجھے پارٹی سے برطرف کرکے دکھائیں،یڈیورپاکو ایشورپا کا کھلا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2017, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔11؍جنوری(ایس او نیوز ) سینئر بی جے پی لیڈر اور ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہ میں شرکت کی پاداش میں شہر کے سابق میئر ڈی وینکٹیش مورتی کو بی جے پی سے معطل کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے تو انہیں بی جے پی سے نکال کر دکھائیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یڈیورپا پر رکیک حملے کرتے ہوئے کہاکہ چاہے جو بھی ہوجائے سنگولی راینا برگیڈ کی سرگرمیاں اب رکنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وینکٹیش مورتی کو بی جے پی سے معطل کرکے یڈیورپا نے سنگولی راینا برگیڈ پر بہت بڑا احسان کیا ہے ، جس کیلئے وہ ان کے ممنون رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 26 جنوری کو کوڈلا سنگم میں سنگولی راینا برگیڈ کے بہت بڑے جلسے کی تیاریاں کافی تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ ایشورپا نے سوال کیا کہ سنگولی راینا برگیڈ کے ساتھ اپنی شناخت وابستہ رکھنے میں غلطی کیا ہے؟۔ یہ پارٹی مخالف سرگرمی قطعاً نہیں ہے، اگر اسے پارٹی مخالف سرگرمیوں سے تعبیر کرکے بی جے پی قیادت انہیں معطل کرنا چاہتی ہے تو اس کی جرأت دکھائے۔ برگیڈکی سرگرمیاں اس کے بعد بھی رکنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی یڈیورپا کو ریاستی بی جے پی کا صدر منتخب کیاگیا انہیں دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے مقصد سے دلتوں اور پسماندہ طبقات کو متحد کرنے سنگولی راینا برگیڈ کی تشکیل عمل میں آئی، لیکن اب یڈیورپا نے خود سنگولی راینا برگیڈ کی کسی بھی سرگرمی کی شدت سے مخالفت کررہے ہیں۔ ایسے میں یڈیورپا کو وزیراعلیٰ بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 26جنوری کے کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک رہیں گے اور اس میں سنگولی راینا برگیڈ اپنی طاقت کا مظاہرہ بڑے پیمانے پر کرے گی۔ یہ برگیڈ ریاست کے غریب طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے قائم کی گئی ہے۔ اسے سمجھے بغیر یڈیورپا اگر انہیں نشانہ بنانا چاہتے ہیں تو اس سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے۔ سابق میئر وینکٹیش مورتی نے کہا کہ معطلی سے وہ خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ اب اگر یڈیورپا بھی ان کی منت سماجت کریں تو وہ پارٹی میں لوٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے ایشورپا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ متعدد الزامات کے باوجود دوبارہ یڈیورپا کو ہی وزیراعلیٰ کے عہدہ کا دعویدار بنانا درست نہیں ۔اس بار بی جے پی کو اگر اقتدار حاصل کرنا ہے تو ایشورپا کو وزیراعلیٰ کے عہدہ کا دعویدار بناکر پیش کرنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔