گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2018, 12:13 PM | عالمی خبریں |

گوئٹے مالا سٹی4 جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) موصولہ اطلاعات کے مطابق گوئٹے مالا میںآتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع  ’فیوگو‘آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فیوگو نے ہر طرف تباہی مچاتے ہوئے لاوا اور گرم راکھ ابلنی شروع کردی جبکہ ایک وسیع و عریض علاقے پر دھویں کے گرم سیاہ بادل چھا گئے۔ گوئٹے مالا کی تاریخ کے اس خونریز ترین واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔آسمان سے نازل ہونے والی آگ و لاوے کی بارش کے باعث بہت سے لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہ ملی اور وہ اپنے گھروں میں ہی لقمہ اجل بن گئے جب کہ ال روڈیو نامی ایک پورا قصبہ اور اس کی آبادی زندہ دفن ہوگئی۔ بہت سے گاؤں دیہات میں لاوا کے باعث امدادی کارکنوں کی رسائی بھی ممکن نہ رہی۔لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے سے ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں مرکزی ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ صدر جمی مورالز نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...