شام میں پیش قدمی جاری رکھیں گے : ایردوآن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 7:16 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک "شام کی اراضی آزاد کرانے کا سلسلہ" جاری رکھے گا یہاں تک کہ پناہ گزینوں کی بحفاظت شام واپسی ہو جائے۔ انہوں نے یہ بات صدارتی انتخابات میں جیت کے بعد پیر کے روز کہی۔انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صدر دفتر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ ترکی مزید جوش کے ساتھ زیادہ فیصلہ کن انداز سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حرکت میں آئے گا۔اس سے قبل ترکی میں انتخابات کے سپریم کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوآن نے نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے جیت کو گلے سے لگا لیا۔صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد انقرہ میں کمیشن کے صدر دفتر میں اپنے خطاب کے دوران سعدی جوِفن نے بتایا کہ کْردوں کی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے مطلوب کم از کم شرح یعنی دس فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...