نتین یاھو بزدل شخص اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے:اردوغان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 12:02 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 2اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ترک صدر نے فلسطین کے علاقے غزہ میں 30مارچ کو ’یوم الارض‘ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو ایک بزدل لیڈر ہیں اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔اتوار کو صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو 'دہشت گرد' قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز اور آئینی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی دہشت گرد ہی کرسکتا ہے۔ ایسا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور اس کے لیڈر بزدل ہیں۔اس سے پہلے نتن یاہو نے انقرہ کی جانب سے 'اخلاق درس' مسترد کرتے ہوئے ترکی پر الزام لگایا تھا کہ وہ خود بیرونِ ملک اندھادھند بمباری کر کے شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر کہا: 'دنیا کی سب سے بااخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہاسال سے شہریوں کو اندھادھند ہلاک کیے جا رہا ہے۔واضح ہو کہ رجب طیب اردوغان حفظہ اللہ نے جمعے کو کیے جانے والے اسرائیلی حملے کو 'غیرانسانی' قرار دیا تھا۔اتوار کو ٹیلی ویڑن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں صدر اردوا?ن نے کہا: 'ارے نیتن یاہو، تم قابض ہو۔ تم ان زمینوں پر قبضہ مافیا کاسرغنہ ہو۔ ساتھ ہی تم دہشت گرد بھی ہو۔'یہ زبانی جنگ اس دوران ہو رہی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے 'یوم الارض' کے موقعے پر فلسطین مہاجرین کے اسرائیل میں اپنے گھروں کو لوٹنے کے حق میں چھ ہفتے طویل مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے پہلے روز ہزاروں فلسطین مظاہرین پر فائرنگ میں 16 فلسطینی شہید جب کہ ڈیڈھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔