انقرہ جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے:جرمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 4:24 PM | عالمی خبریں |

برلن،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی اور ترکی میں پائی جانے والی کشیدگی کے جلو میں برلن نے ایک بار پھر ترکی کو اندرونی معاملات میں مداخلت پر خبردار کیا ہے۔جرمن حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ترک صدر طیب ایردوآن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جاری انتخابی مہم پر اثرانداز ہونے کی کوششوں سے باز رہیں۔ برلن کی طرف سے یہ انتباہ صدر ایردوآن کے اس بیان کے رد عمل میں جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں جرمنی میں مقیم ترکی اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ انتخابات میں حکمراں جماعت کو ووٹ نہ دیں۔

رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمانن اسیٹفن شیبرٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم توقع رکھتیہیں کہ جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں کوئی دوسرا ملک مداخلت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی طرف سے دوہری شہریت رکھنے والوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گرین پارٹی اور حکمراں جماعت کی حمایت میں ووٹ نہ ڈالیں۔

قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ سیمگار گبریال نے ترک صدر کی طرف سے جرمنی میں ووٹ نہ ڈالنے کے مطالبے کو برلن کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ ترک صدر نے ایک بیان میں ترکی اور جرمنی کی شہریت رکھنے والے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ کریسچین ڈیموکریٹک الائنس، سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔اس بیان کے رد عمل میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر شہریوں کو ووٹ نہ ڈالنے کی تجویز دے کر جرمنی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ صدر ایردوآن کا بیان جرمن شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی میں 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں نئے چانسلر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ موجودہ چانسلر انجیلا مرکل بھی انتخابات میں دوبارہ قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ترکی اور جرمنی ماضی میں ایک دوسرے کے اتحادی رہے ہیں مگر جولائی 2016ء کو ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد دونوں ملکوں میں سخت تناؤ پایا جا رہا ہے۔ترکی، جرمنی پر حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث عناصر کو پناہ دینے کا الزام عاید کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...