ایک ہزار سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم جلد: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 2:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے ریاست بھر میں ایک ہزار انگلش اور کنڑا میڈیم اسکولوں کاقیام عمل میں آئے گا۔

 شہر کے مہارانی کالج میں اعلیٰ تعلیم پر ایک سمینار سے مخاطب ہوکر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے بچوں کو کس زبان میں تعلیم سے آراستہ کرنا ہے اس فیصلے کا اختیار والدین کوہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں امیروں اور غریبوں کے لئے الگ الگ نظام نہیں ہونا چاہئے۔

کمار سوامی نے ریاستی حکومت کی طرف سے انگلش میڈیم اسکولوں کی شروعات کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ کنڑا کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ہرگز نہیں کیا گیا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیمی صلاحیت سرکاری اسکولوں کے بچوں کے مقابل بہتر ہوتی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے بھی اپنے مستقبل کو سنوار سکیں۔ اور آج مسابقتی دور میں نجی تعلیمی اداروں کے بچوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ ترقی کے ثمرات حاصل کرسکیں، ایسی صلاحیت پیدا کرنے کے مقصد سے وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بھی انگلش میڈیم میں تعلیم کا انتظام کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نجی اسکولوں کی مانند آئندہ مئی سے سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم تعلیم کا نظام تجرباتی طور پر رائج کردیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کا داخلہ اور ان کی تعلیمی پیش رفت غریب خاندانوں پر ایک بہت بڑا مالی بوجھ بنی ہوئی ہے۔اگر سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کا انتظام کردیا جائے تو اس بوجھ کو کافی حد تک ختم کیاجاسکتا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے بہتر معیار تعلیم کو دیکھ کر جو لوگ بچوں کی تعلیم کے لئے پریشان ہیں وہ اس طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بارہ سال قبل جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو اسی وقت انہوں نے سرکاری اسکولوں کے ذریعے انگریزی تعلیم کی پہل کی تھی۔ اس کے لئے پندرہ سے سولہ کروڑ روپیوں کا گرانٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ شہر کے مہارانی کالج کے لئے بہتر انفرااسٹرکچر کا وعدہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ یہاں پر زیر تعلیم طالبات کو کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے حکومت یہ بات یقینی بنائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...