جنوبی افریقہ خاتو ن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:34 PM | اسپورٹس |

لندن11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنوبی افریقہ خاتون ٹیم نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت بل یہاں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عالمی چمپئن انگلینڈ پر سات وکٹ کی جیت درج کی۔جنوبی افریقہ کو گزشتہ سال ورلڈ کپ سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لیکن ٹیم نے اس شکست کو بھلا کر سیریز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم نو وکٹ پر 189رن ہی بنا سکی۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل اور آیابونگا نے تین تین وکٹ چٹکایے۔کیتھرین برٹ ہی واحد بلے باز رہیں جنہوں نے 98گیند میں 72 رن کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔لیکن جنوبی افریقہ نے لجیلی لی کے ناٹ آؤٹ 92رن کی مدد سے جیت درج کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

پیر ا ٹیبل ٹینس میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں کمٹہ کے نوجوان کھلاڑی ناظم

ہمارے ملک میں نوجوان کھلاڑی زیادہ تر مقبول عام کھیل کرکٹ کی طرف ہی راغب ہوتے ہیں۔ لیکن اس رجحان کے برخلاف ضلع شمالی کینرا کے ایک نوجوان کھلاڑی نے پیرا ٹیبل ٹینس میں نہ صرف دلچسپی لی ہے بلکہ اس میدان میں ریاستی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ...

ہندوستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے کر کیا سیریز میں وائٹ واش

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے آج یہاں نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری میچ میں 4-0سے شکست کر ٹیسٹ سیریز میں ان کا خاتمہ کیا۔ ہندوستان کے لئے روپندر پال سنگھ (آٹھویں منٹ)، سریندر کمار (15 ویں منٹ)، مندیپ سنگھ(44 ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (60ویں منٹ)نے گول کئے۔