انگلینڈ نے فیفا انڈر17 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th October 2017, 12:10 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ ،28/اکتوبر(ایجنسی)  انگلینڈ نے  شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو 5-2 سے شکست دے کر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فائنل جیت لیا ۔ انگلینڈ نے ایک ہی سال دو فیفا کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ جب کہ جون میں فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ بھی اس نے جیتا تھا ۔ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آج کا مقابلہ یادگار رہا جہاں 66 ہزار شائقین کی موجودگی میں انگلینڈ نے دو گول پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی اور میچ کو اپنے حق میں کرلیا ۔ اسپین نے ابتدائی نصف گھنٹے میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ لیکن انگلینڈ کی گول مشین اھیان بریوسٹر نے 44 ویں منٹ میں طاقتور ہیڈر کے ذریعہ پہلا گول بنایا ۔ بریوسٹر نے جملہ 8 گول بناتے ہوئے ’ گولڈن بوٹ ‘ بھی جیتا ہے ۔ سکنڈ ہاف میں مورگن گبس نے گول بناکر اسکور کو 2-2 سے مساوی کردیا ۔ 69 ویں منٹ میں فل فوڈن نے تیسرا اور 84 ویں منٹ میں مارک گویہی نے چوتھا گول بنایا ۔ فوڈن نے 88 ویں منٹ میں پانچواں گول بنایا ۔۔

ایک نظر اس پر بھی

پہلے ٹیسٹ میں   جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 72رنز سے شکست دی؛ سریز میں1-0کی سبقت

 جنوبی افریقہ نے اپنی فاسٹ گیندبازی سے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم میں مزید دو فاسٹ بولروں دواننے الیور اور 21سالہ لونگی نگیڈی کو کو شامل کر لیا۔

کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی

کولن منرو کی شاندار سنچری اور پھر بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نےویسٹ انڈیز کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔