جیمز اینڈرسن کی پاکستان سیریز میں شرکت مشکوک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th June 2016, 12:08 PM | اسپورٹس |

لندن، 26؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی کندھے میں تکلیف کی وجہ سیپاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم کا جیمز اینڈرسن پر بہت انحصار ہے کیونکہ انگلش پیچز پر وہ انتہائی خطرناک بولر سمجھے جاتے ہیں۔چار میچوں پر مبنی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14جولائی سے لارڈز کے گروانڈ میں ہوگا۔آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان 33 سالہ اینڈرسن اپنی کاونٹی لنکاشائر کی بھی اگلے دو میچوں میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔اینڈرسن کا کندھا سری لنکا اور انگینڈ کے مابین حال ہی میں کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہوگیاتھا۔انگلینڈ یہ سیریز دو صفر سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا اور اینڈرسن نے انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اینڈرسن کی جانب سے سری لنکا کے خلاف عمدہ کارکردگی ان کی آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے کی وجہ بنی۔ جیمز اینڈرسن سے قبل انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔خیال رہے کہ یہ تین سال سے زائد عرصے میں پاکستانی ٹیم کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہے جو وہ ایشیا ء سے باہرکھیلے گی۔2013 میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز تین صفر سے ہاری تھی جبکہ زمبابوے کے خلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ اس کے بعد سے پاکستانی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پانچ ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں اور سری لنکا کے دو اور بنگلہ دیش کا ایک دورہ کیا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کی بولنگ کا سامنا کرنا پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے چیلنج ہوگا۔پاکستانی ٹیم میں شامل بیٹسمینوں میں صرف محمدحفیظ۔ یونس خان اور اظہرعلی کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا تجربہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...