ایشیز میں کسی بھی نمبر پر بلے بازی کے لئے تیار ہوں:معین علی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd October 2017, 10:51 AM | اسپورٹس |

لندن، یکم اکتوبر، (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی شاندار بلے بازی سے مین آف دی سیریز بننے والے انگلینڈ کے بلے باز معین علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ایشیز سیریز میں وہ کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے تیار ہیں۔تیس سالہ معین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 53گیندوں میں انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کی دوسری سب سے تیز سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چوتھے ون ڈے میں بھی گیندوں میں ناٹ آؤٹ 48رن بنائے تھے ۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا۔معین نے 2015کی ایشیز سیریز میں نچلے آرڈر میں اسٹورٹ براڈ کے ساتھ مل کر ٹیم میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اب ان سے اس بار بھی ایسی ہی کارکردگی کی امید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اب تک اپنے 44 ٹسٹ میچوں میں ایک سے لیکر 9 نمبر تک کے سبھی مقام پر بلے بازی کی ہے ۔معین نے کہا کہ آٹھ نمبر ایسی جگہ ہے جہاں کھیلنے میں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ لیکن اگر مجھے ساتویں نمبر پر بلے بازی کے لئے کہا جاتا ہے تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔ سچ کہوں تو میں ٹیم کی ضرورت کے حساب سے کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرنے کو تیار ہوں۔ان 44میچوں میں انہوں نے 26بار ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بلے بازی کی ہے لیکن بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ان کا کردار کافی اہم ہوگیا ہے ۔معین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوئی چار میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 250رن بنانے کے علاوہ 25 وکٹ بھی لئے تھے اور وہ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے پچھلے 11ون ڈے میں 70.75کی اوسط سے 283رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اب تک 44 ٹسٹ میچوں میں 2288رنوں کے علاوہ 128وکٹ بھی لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جب آپ سیٹ ہوجاتے ہیں تو یہ پچ بلے بازی کے لئے صحیح بن جاتی ہے ۔ گیند اتنی نہیں گھومتی ۔ یہ اچھا رہا کہ میں جس مقام پر بھی کھیلنے اترا، مجھے کھل کر کھیلنے کا موقع ملا اور میں نے ہر بار اپنے کھیل میں تبدیلی کی۔ انگلینڈ کو 23نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ایشیز ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔لیفٹ آرم اسپنر نے ایشیز کے بارے میں کہا کہ سچ کہوں تو اب مزید انتظار نہیں کرسکتا۔ سیریز کے بارے میں میں کافی پرجوش ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس دورے پر جاسکوں گا۔ اس لئے میرے لئے یہ قسمت کی بات ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ہم وہاں جاکر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور سیریز جیتیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...