کارڈف،7؍جولائی(ایجنسی) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہندوستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے۔ کوہلی 47 اور دھونی 32رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کے ویلے، بال، پلنکٹ اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایلکس ہیلز نے ناقابل شکست 58رنز بنائے اور انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانکے یادیو نے 2جبکہ کمار، پانڈیا اور چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایلکس ہیلز مین آف دی میچ قرار پائے۔