چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 60 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd September 2018, 12:32 PM | اسپورٹس |

ساؤتھ ہیمپٹن،3؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہرا کر اس سیریز میں 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ہندوستانکو 60 رنز سے شکست دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ کا اعزاز بھی معین علی کے حصے میں آیا۔

چوتھے روز انگلینڈ‌کی پوری ٹیم 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے انڈیا کو چوتھی اننگز میں 245 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ان کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

معین علی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ جیمز اینڈرسن اور بن سٹوکس نے دو دو، جبکہ براڈ اور کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان کی جانب سے کپتان کوہلی اور بلے باز رہانے سے نصف سنچریاں بنائیں تاہم کوئی اور انڈین بلے باز جم کے کھیل نہیں سکا۔

245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کا آغاز اچھا نہ نہیں تھا اور صرف 22 کے سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھی۔ اس کے بعد ریہانے اور وراٹ کوہلی کے دومیان 101 رنز کی شرکت ہوئی اور اس موقع پر انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دے رہی تھی۔

تاہم وراٹ کوہلی 58 اور ریہانے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بقیہ بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے سنبھل نہ سکی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے چوتھے روز کے آغاز میں اپنی دوسری اننگز 260 رنز آٹھ آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 270 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ چوتھے روز کا کھیل جب شروع ہوا تو انگلینڈ کو‌ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری تھی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر جوز بٹلر نے اہم کردار ادا کیا جو ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ کھیلتے ہوئےا سکور کو 233 تک لے گئے۔ سیم کرن نے بھی 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دوسری اننگز میں ہندوستانکی جانب سے محمد شامی نے چار، ایشانت شرما نے دو جبکہ جسپریت بمراہ اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ہندوستان نے پجارا کی ایک عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 246 رنز کے جواب میں 273 رنز بنائے تھے۔ پجارا 132 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی طرف سے پجارا اور کوہلی ہی قابل ذکر رنز بنا سکے۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے معین علی نے 63 رنز دے کر ہندوستان کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...