ہندوستان کو اوول ٹیسٹ میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 1:50 PM | اسپورٹس |

 

لندن،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انگلینڈ نے ہندوستانکو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں 118 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔

لندن کے دی اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اچھے آغاز کے باوجود انگلینڈ کا مڈل آرڈر  ہندوستانی گیند بازوں کے آگے لڑ کھڑا گیا اور ایک موقع پر اس کے سات کھلاڑی 181 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر جوس بٹلر نے پہلے عادل رشید اور پھر اسٹورٹ براڈ کے ساتھ شراکتیں قائم کرکے اپنی ٹیم کو تباہی سے بچالیا اور انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جوس بٹلر 89 رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ایلسٹر کک نے 71 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا  کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے چار جبکہ جسپریت بمرا اور ایشانت شرما نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ہندوستان کی بیٹنگ ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی تاہم جڈیجا کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم انڈیا کو 292 رنز تک پہنچادیا یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 40 رنز کی سبقت ملی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، بین اسٹوکس اور معین علی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ سیم کرن، اسٹورٹ براڈ اور عادل رشید نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 147 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان جو روٹ نے بھی 125 رنز بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے ہوناما ویہاڑی اور جڈیجا نے تین، تین جبکہ محمد شامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یوں بھارت کو 464 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا، صرف دو رنز پر کپتان ویراٹ کوہلی سمیت اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

اس موقع پر کے ایل راہول اور اجنکیا راہانے کے درمیان 100 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ نے ہندوستان کی پوزیشن کچھ بہتر کی۔

رہانے اور ویہاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی پوزیشن ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی اور 121 رنز پر اس کی نصف ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی۔

ایسے میں راہول اور ریشب پینٹ کے درمیان 204 رنز کی شراکت نے ہندوستان کی میچ جیتنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر جگادیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

تاہم دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کے آنے والے بلے باز انگلینڈ کے بولرز کا مقابلہ نہ کرپائے اور یوں ہندوستان کو میچ میں 118 رنز سے شکست ہوئی۔

جیمز اینڈرسن تین جبکہ سیم کرن اور عادل رشید نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

شاندار اننگز کھیلنے والے ایلسٹر کک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...