انکولہ میں انفورسمنٹ افسران نے ریٹائرڈاسسٹنٹ فاریسٹ آفیسر کا مکان کرلیا ضبط

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 2:25 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 5؍اگست (ایس او نیوز)انکولہ کے ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ فاریسٹ آفیسر نریندرا ہیتّل مکّی کے گھر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنگلور و کے افسران نے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے مہر بند کردیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ مذکورہ مکان کی ملکیت نریندراکی بیوی کلاکے نام پر ہے۔

ذرائع کے مطابق  بیلے کیری میں لاپتہ ہونے والے میگنیز ذخیرے سے متعلق چھان بین کے دوران اسسٹنٹ فاریسٹ آفیسر نریندرا کی املاک میں یہ مکان ان کی معلوم ذرائع آمدنی سے زیادہ ملکیت ثابت ہونے پر انفورسمنٹ کے افسران نے یہ قدم اٹھا یا ہے۔ ضبط اور مہر بند کیے گئے مکان کی قیمت 17لاکھ روپے بتائی گئی  ہے۔پتہ چلا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے گزشتہ چار مہینے قبل اس مکان کو خالی کرنے کی نوٹس جاری کی گئی تھی۔ اب 4اگست کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مکان مالک نریندرا ہیتل مکی کی بیوی کلا ہیتل مکی کی موجودگی میں ہی ضلع انتظامیہ کے افسران، تحصیلدار اور پولیس کے سامنے پنچ نامہ کرتے ہوئے مذکورہ مکان کو ضبط کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...