چھتیس گڑھ میں ملازمین کی ہڑتال ختم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th January 2019, 2:16 AM | ملکی خبریں |

رائے پور:8/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت کی کارکنوں مخالف پالیسیوں کی مخالفت میں ٹریڈ یونینوں کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا چھتیس گڑھ میں ملا جلا اثر رہا۔سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینس (سیٹو) کی رکن دھرم راج مہاپاتر نے منگل کو یہاں بتایا کہ دو روزہ ہڑتال کے پہلے دن پوسٹ آفس، معروف بینک اور انشورنس کمپنیوں میں کام کاج متاثر ہوا۔ مہاپاتر نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات میں یونین کے ملازمین اور افسران ہڑتال میں شامل ہوئے۔ یونین فی مہینہ 18 ہزار روپے کم سے کم اجرت کا مطالبہ اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اسٹیل، بجلی، بینکاری، انشورنس اور دیگر منظم شعبہ کے ساتھ ساتھ غیر منظم علاقوں کے ورکرز اور ملازم بھی ہڑتال میں شامل ہوئے۔ وہیں آنگن باڑی کارکن، رائس مل مزدور اور منڈی مزدوروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ مہاپاتر نے کہا کہ بدھ کو ہڑتال کے دوسرے دن زیادہ حمایت ملنے کا امکان ہے۔ ہڑتال کے پہلے دن ریاست میں اسکول اور کالج کھلے رہے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی جاری رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...