شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی پراپرٹی پر بلڈر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اہلیہ سائرہ بانو نے مودی سے مدد کی اپیل کی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 2:08 AM | ملکی خبریں |

ممبئی :16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) زمین مافیا سے پریشان مشہور اداکارشہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی بیوی سائرہ با نو نے اب پی ایم مودی سے مدد مانگی ہے۔ اتوار کو انہوں نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ’’ سر، لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پدم وبھوشن سے نوازے گئے شخص کو طاقت اور سرمایہ کے بدولت مسلسل دھمکی دی جارہی ہے، آپ سے ممبئی میں ملاقات کی اپیل ہے ۔واضح ہو کہ 96 سالہ شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کا بنگلہ باندرہ کے ’’سنبھات ہل‘‘ علاقہ میں واقع ہے۔ اسی سال سائرہ بانو نے پولیس سے رابطہ کیا تھا اور سمیر بھوجوانی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔جنوری میں ممبئی پولیس اقتصادی کرائم برانچ نے سدا بہار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بنگلے کو قبضہ کرنے کی کوشش پر بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس افسران کو شک تھا کہ بھوجوانی نے جائیداد کے فرضی کاغذات تیار کرائے تھے۔ اس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ متعلقہ محکمہ کی ٹیم نے بھوجوانی کے باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں سے چاقو اور چھرے سمیت ہتھیار برآمدہوئے تھے ۔ بھوجوانی کو اقتصادی کرائم برانچ نے اس سال اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ ابھی دلیپ کمار کے بنگلے کے دو پلاٹ پر مالکانہ حق کا جھوٹا دعوی کرنے والے سمیر بھوجوانی کی رہائی کے بعد سائرہ با نو نے پی ایم سے اپیل کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...