جذباتیت میری کمزوری ہے: کمارسوامی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th February 2019, 1:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے پیر کو کہا کہ میں جذباتی طور پر کمزور ہوں اور اس پر قابو کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اکثر جذبات کے ذریعے کیا وہ ’ٹریجک ہیرو‘ بننا چاہتے ہیں اور کیا لوگ اسے قبول کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ٹریجک ہیرو کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے فلموں میں دیکھا ہے ۔ کمار سوامی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ میں جذباتی طور پر میں بہت کمزور ہو ں ۔ اس پر قابو کرنا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کی ہمدردی مل رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...