اماراتی ائیرلائن ”ایمریٹس“ نے پانچ امریکی شہروں کی پروازیں کم کردیں;پروازوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی قلت کے باعث کیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 8:55 PM | عالمی خبریں |

دبئی،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کی بڑے فضائی کمپنیوں میں شامل متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’ایمریٹس‘ نے مسافروں کی تعداد میں کمی کے بعد امریکا کے لیے کمپنی کی پروازوں کو بہ تدریج کم کرنا شروع کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’امارات ایئر‘ ]ایمریٹس[ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بعض ممالک کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی کے فیصلے سے کمپنی کی امریکا کے لیے پروازوں کی طلب بھی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ایمریٹس نے امریکا میں چلنے والی پانچ روٹس کی پروازوں میں کمی ہے۔فیصلے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے امریکا کے لوڈر ڈیل اور اورلینڈو کے لیے ہفتے میں سات کے بجائے پانچ پروازیں کردی ہیں۔ اسی طرح سیٹل اور بوسٹن یکے لیے روزانہ دو کے بجائے ایک پرواز کردی ہے۔ اسی طرح آئندہ جولائی سے لاس اینجلس کے لیے روزانہ دو کے بجائے ایک پرواز جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...