دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی منصوبہ لاگو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک ہنگامی منصوبہ پیر کو لاگو کیا گیا ہے جس میں مشینوں سے سڑکوں کی صفائی اور اس علاقے کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں گاڑیوں کے ہموار ٹریفک کے لئے ٹریفک پولیس کی تعیناتی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ سے حق ماحولیاتی آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی کے ایک رکن نے کہا کہ’ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان‘ کے تحت جنریٹرز کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے لیکن ان پر این سی آر میں پابندی نہیں ہوگی کیونکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی کی کی صورت حال اچھی نہیں ہے ۔ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اس منصوبہ کو لاگو کیا گیا ہے۔ آلودگی کی سطح بہت خراب زمرہ کی طرف مائل ہوچکا ہے ۔ ہنگامی منصوبہ کے تحت، شہر کی ہوا کے معیار کی بنیاد پر ٹھوس اقدامات وضع کئے گئے ہیں ۔فی الحال ہوا کے معیار ’خراب ‘ کے زمرے میں ہے جس کی وجہ مشینوں سے سڑکیں صاف کرنے، کوڑا جلانے پر پابندی، اینٹوں بھٹیوں پر آلودگی کنٹرول اقدامات اور گاڑیوں کے ہموار ٹریفک کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی دہلی قومی دارالحکومت علاقہ میں لاگو ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگر فضائی آلودگی کی صورت حال اور بگڑ کربہت خراب زمرہ میں ہوجاتی ہے تو پارکنگ چارج تین چار گنا بڑھانے اور میٹرو اور بسوں کے پھیرے بڑھانے جیسے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔ اگر ہواکا معیار 'سنگین زمرہ' میں داخل ہوجاتا ہے تو سڑکوں پر پانی کا بار بار چھڑکاو جیسے اقدامات وضع ہوں گے۔اس کے بعد بھی اگر ہوا کا معیار سنگین سے زیادہ کے زمرے میں جاتا ہے تو دہلی میں ٹرکوں کا داخلہ روکنے، تعمیر سرگرمیوں پر روک اور دیگر اقدامات پر فیصلہ کرنے کے لئے افرادی قوت کی تقرری جیسے اقدامات کئے جائیں گے۔ جی آر پی کے علاوہ، آلودگی کنٹرول بورڈ نے دہلی این سی آر میں 41 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو آلودگی روکنے کے لئے لاگو قوانین کے نفاذ کی نگرانی کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...