امارت شرعیہ ہند پورے ملک میں شریعت بیداری مہم چلائے گی 

Source: S.O. News Service | By Faiq Mukri | Published on 28th September 2016, 6:23 PM | ملکی خبریں |

امارت شرعیہ ہند کی مجلس شوری کا اہم فیصلہ 
نئی دہلی، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یہاں مفتی کفایت اللہ ہال میں حضرت امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعےۃ علماء ہند کی صدارت میں امارت شرعیہ ہند کی مجلس شوری کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعےۃ علماء ہند،حضرت مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند، حضرت مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ہند سمیت متعدد ارکان شوری شریک ہوئے ۔ملک میں شریعت اسلامیہ کے سلسلے میں پیداکردہ غلط فہمی او ر منفی حالات کے پیش نظر یہ طے کیا گیا کہ احکام شریعت کی افادیت واہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کو ان کا پابند بنانے کے لیے شریعت بیداری مہم چلائی جائے گی ۔ خصوصاًحال میں تین طلاق کو لے کر جس طرح کا منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس کا سدباب بھی ضروری ہے، گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ عوام اور وکلاء دونوں میں یہ غلط سوچ قائم ہو گئی ہے کہ تین طلاق دینے سے ہی طلاق واقع ہو تی ہے ،اس کے ازالے کے لیے مجلس شوری نے فیصلہ کیا ہے کہ شرعی طریقہ طلاق سے متعلق لوگوں کو واقف کرایا جائے، امارت شرعیہ کے ماتحت محاکم شرعیہ کے نظام کو منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے اس سال یوپی ، اتراکھنڈ ، دہلی اور ہریانہ میں کم ازکم تین مقامات پر تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، مجلس شوری نے اس کا فیصلہ کرتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس سے معاشرے میں شریعت کی مطابق زندگی گزارنے کی راہ ہموار ہو گی ۔
ناظم امارت شرعیہ ہندمولا نامعزالدین احمد کے ذریعہ پیش کردہ سکریٹری رپورٹ کے مطابق ملک کے دس صوبے اترپردیش، بنگال، آسام، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، گجرات ، ہریانہ، تمل ناڈواور مہاراشٹرا میں امارت شرعیہ ہند کا نظام قائم ہے، جب کہ سو سے زائد محاکم شرعیہ چل رہے ہیں ، جہاں شریعت کی روشنی میں فیصلے کیے جاتے ہیں، یہ محاکم شرعیہ ان مذکورہ ریاستوں کے علاوہ بھی دیگر صوبوں میں حسب ضرورت قائم کیے گئے ہیں ۔مجلس شوری نے مزید محکمہ شرعیہ قائم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ ریاستوں کے امراء شریعت اپنے اپنے صوبہ میں اپنی شوری بنا کر محکمہ شرعیہ کے نظام کی توسیع و استحکام کی بھر پور کوشش کریں ،نیز جن صوبوں میں فی الحال امیر شریعت موجود نہیں ہیں، وہاں کے ذمہ داروں کو متوجہ کیا گیا کہ وہ امیر شریعت صوبہ کے نام کی سفارش بھیجیں ، جن کو مجلس شوری کے مشورے کے بعد امیر شریعت صوبہ نامزد کیا جائے گا ۔میٹنگ میں مذکورہ بالا شخصیات کے علاوہ جن اہم حضرات نے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں،مولانا عبدالعلیم فاروقی امیر شریعت اترپردیش، مولانا صدیق اللہ چودھر ی صدرجمعےۃ علماء مغربی بنگال ، مفتی محمد سلمان منصورپوری ،مولانا زین العابدین بنگلور، مولانا قاری شوکت علی ویٹ ، مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی،مفتی احمد دیولوی گجرات ، مولانا سید اشہد رشیدی مہتمم مدرسہ شاہی مرادآباد۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...