صہیونی عدالت کا انصاف،نہتے فلسطینی کے قاتل کو صرف 18ماہ قید

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 12:04 PM | عالمی خبریں |

ظالمانہ فیصلے نے صہیونی عدلیہ کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا
مقبوضہ بیت المقدس ،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صہیونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے زخمی اور نہتے فلسطینی نوجوان کے دانستہ وحشیانہ قتل کے مجرم اسرائیلی فوجی کو صرف اٹھارہ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت کی طرف سے جاری کردہ ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس مارچ میں غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو زخمی ہونے کے باوجود گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں فوجی اہلکار الیور ازاریا کو ایک سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور شہید فلسطینی الشریف کے اہل خانہ نے صہیونی عدالت کی طرف سے قاتل فوجی کو صرف اٹھارہ ماہ کی برائے نام سزا سنائے جانے کو انصاف کا قتل قرار دیا گیا ہے۔الشریف کے والدین اور دیگر اقارب کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت کا فیصلہ سن کر ایسے لگا جیسے عبدالفتاح الشریف کو ایک بار پھر شہید کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ شہید کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے کافی ہے۔

خیال رہے کہ الیور ازاریا نامی ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ برس مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک زخمی فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس بے رحمانہ واقعے کی ایک فوٹیج انسانی حقوق کے اداروں کو ملی تھی جس کے بعد ازاریا کو ملازمت سے ہٹانے کیبعد اس کے خلاف تحقیقات کارروائی شروع کی گئی تھی۔ حال ہی میں اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسے فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو اس کی طرف سے خطرہ نہ ہونے کی یقین دہانی کے باوجود گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا اور اس پر فرد جرم عاید کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...