ووٹرفہرست میں ناموں کی جانچ کے لئے ایک اورموقع ریاست کے تمام 224؍اسمبلی حلقوں کی عبوری ووٹرفہرست جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4/دسمبر (ایس او نیوز) ووٹرفہرست میں اپنے ناموں کی جانچ اوراس میں کسی بھی طرح کی کوئی خامی کو درست کرنے کے لئے ریاستی انتخابی کمیشن نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ریاستی چیف الیکٹرول افسر سنجئے کمار نے آج اپنے دفتر میں اخباری کانفرنس کے دوران اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے تمام 224؍ اسمبلی حلقوں کی عبوری ووٹر فہرست کو کمیشن کے ویب سائٹ ceokarnataka.kar.nic.in پرجاری کردیاگیا ہے۔ اس کے ذریعہ کسی ووٹر کے نام میں کسی بھی طرح کی کوئی غلطی نظر آئے تو فوری دوبارہ عرضی داخل کرکے اپنے ناموں کو درست کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عبوری ووٹر فہرست اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سیاسی پارٹیوں کو جاری کئے ہیں۔ خصوصی جانچ مہم دسمبر سے 21؍دسمبرتک چلے گی جو گرام سبھا ،منسپالٹی ٹاؤن و سٹی منسپالٹی اور پنچایت دفاتر میں جاری رہے گی۔ مقامی افراد یہاں اپنے ناموں کی جانچ کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر3؍دسمبر تا17؍تک بوتھ سطح پر خصوصی آندولن اور عرضیاں قبول کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 29؍دسمبر تک ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج ایک سے زائد نام ہوتو انہیں خارج کرنے اور دیگر تفصیلات میں غلطیوں کو درستگی کا موقع دیاگیا ہے۔ الیکٹرول افسر نے بتایا کہ دسمبر14؍سے 29؍تک ووٹران کے مکانوں تک پہنچ کر ملازمین ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج اورغلطیوں کو درست کرنے کے متعلق جانچ کریں گے۔ 15؍فروری 2018کو قطعی ووٹر فہرست جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے گزارش کی ہے کہ بوتھ سطح پر اپنے ایجنٹوں کو مقرر کرکے ان کے ذریعہ ووٹرفہرست میں خامیوں کو دورکرنے کے لئے تعاون کریں۔ ناموں کے اندراج اور درستگی کے لئے فارم 6؍کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فارم متعلقہ تمام بلدی اداروں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کمیشن کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ مسٹر سنجئے کمار نے بتایا کہ 2013 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست میں جملہ4؍کروڑ 18؍لاکھ 38؍ہزار 541ووٹران موجود تھے لیکن اب تک کی عبوری فہرست کے مطابق ریاست میں جملہ4؍کروڑ 90؍لاکھ 6؍ہزار 901 ووٹران موجود ہیں۔ اس میں 2؍کروڑ 41؍ لاکھ 34؍ہزار 905 خواتین اور2؍کروڑ 48؍لاکھ 67؍ ہزار756 مرد ہیں۔ ان کے علاوہ 4340 جنسی اقلیت کے ووٹر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5؍برسوں کے دوران ریاست میں 72؍لاکھ نئے ووٹران فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ بنگلور شہر میں جملہ85؍لاکھ88؍ہزار 762 ووٹر موجود ہیں۔ ان میں 45؍لاکھ2؍ہزار 576خواتین،40؍لاکھ84؍ہزار802 مرد اور1384جنسی اقلیت کے ووٹر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 18؍اور19؍سال کی عمر کے 7؍لاکھ 69؍ہزار472نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل قطعی ووٹر فہرست جاری کرنے کے لئے انتخابی کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اخباری کانفرنس میں اسسٹنٹ الیکٹرول افسر وی۔ راگھویندرا اور سینئر افسر رمیش بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔