ڈپٹی میئر اور بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کا انتخاب 5دسمبر کو 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 11:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے ڈپٹی میئر کا انتخاب 5 دسمبر کو کیا جائے گا۔ڈپٹی میئر کے ساتھ بی بی ایم پی کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے ممبران اور چیرمینوں کا انتخاب بھی اسی روز عمل میں آئے گا۔ فی الوقت بی بی ایم پی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے چیرمینوں کی میعاد 9؍ نومبر کو پوری ہوچکی ہے۔ ان میں سے 5 دسمبر کو کتنے کارپوریٹروں کو دوبارہ چیرمین شپ یا کمیٹیوں میں رکنیت ملتی ہے یہ اسی وقت پتہ چلے گا۔ ڈپٹی میئر کے عہدے پر منتخب رمیلا اوما شنکر کی ناگہانی موت کے سبب یہ عہدہ بھی پچھلے دو ماہ سے خالی ہے۔ اس عہدے کو پر کرنے کے لئے اس سے پہلے بھی کافی کوششیں کی گئی تھیں، لیکن اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کے ساتھ اب اس عمل کو بھی مکمل کیا جارہاہے۔ اس دوران بی جے پی نے انتخاب کے لئے طے کئے گئے وقت پر اعتراض کیا اور کہاکہ ڈویژنل کمشنر شیویوگی کلساد نے حکمران اتحاد کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے تاریخ کے تعین میں راز داری برقرار نہیں رکھی ہے۔ اس دوران میئر کے انتخاب کے مرحلے میں جس طرح بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑی تھی شاید اس سے بی جے پی کو کوئی سبق نہیں ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر ڈپٹی میئر اور کمیٹیوں کے چیرمینوں کے انتخاب کے مرحلے میں بی جے پی دوسری پارٹیوں کے کارپوریٹروں کو رجھانے کی کوشش میں نظر آرہی ہے۔ آزاد کارپوریٹروں کی نظریں بھی مختلف کمیٹیوں کی چیرمینوں پر ٹکی ہوئی ہے تو دوسری طرف کانگریس کے چند سینئر کارپوریٹروں نے بھی بی بی ایم پی کی چیرمین شپ کے لئے اپنے اپنے سیاسی آقاؤں کے ذریعے دباؤ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ آج اس سلسلے میں کانگریس کے بعض کارپوریٹروں نے اپنے اپنے سیاسی آقاؤں سے رابطہ کرکے اس کوشش میں ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی کمیٹی میں چیرمین شپ کا موقع فراہم کیا جائے۔ دوسری طرف جے ڈی ایس میں بھی دعویداروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...