راجستھان میں پولنگ آج، سیکورٹی کے سخت انتظامات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 9:05 PM | ملکی خبریں |

جے پور،06؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں اسمبلی کی 199 نشستوں کے لئے جمعہ کو پولنگ ہوگی۔الیکشن محکمہ نے اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ہندوستان۔پاکستان بین الاقوامی سرحد سے ملحق اس ریاست میں سیکورٹی چاک چوبند ہے۔ریاست میں 20 لاکھ سے زیادہ ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ووٹنگ کے لئے دو لاکھ سے زیادہ ای وی ایم۔وی وی پیٹ کا استعمال کیا جائے گا اور وی ایم کے ساتھ ساتھ پوری ریاست میں وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال پہلی بار ہو رہا ہے۔ چیف الیکشن افسر آنند کمار نے بتایا کہ ریاست میں آزاد، منصفانہ اور پرامن انتخابات ختم کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔پولنگ منصفانہ اور پرامن طریقے سے کروانے کی ذمہ داری 1,44,941جوانوں پر ہوگی جن میں مرکزی سیکورٹی فورسز کی 640 کمپنیاں شامل ہیں۔ریاست میں کل 387 ناکے اور چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 199 اسمبلی حلقوں کے لئے کل 4,74,37,761ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ان میں 2,47,22,365مرد اور 2,27,15,396 خواتین ووٹر ہے۔ان میں سے پہلی بار ووٹ دے رہے نوجوان ووٹروں کی تعداد 20,20,156 ہیں۔ ریاست کے 199 اسمبلی حلقوں سے کل 2,274امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔انڈین نیشنل کانگریس سے 194، بھارتیہ جنتا پارٹی سے 199 امیدوار، بہوجن سماج پارٹی سے 189، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے 01، بھارتی کمیونسٹ پارٹی سے 16 اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی سے 28 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ 817 غیر تسلیم شدہ پارٹیوں کے امیدوار اور 830 آزاد امیدوار ہیں۔راجستھان میں اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 200 ہے لیکن ایک نشست پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کمار نے بتایا کہ الور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار لکشمن سنگھ کا 29 نومبر کو انتقال ہو گیا ہے۔وہاں کا انتخابات ملتوی کر دیا گیا ہے۔ریاست کے چار لاکھ سے زیادہ معذور لوگوں کے لئے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ ان کوپولنگ کے لئے گھر سے لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 259 پولنگ مراکز کا ذمہ خواتین کے حوالے ہوگا جہاں پولنگ اہلکار، سیکورٹی وغیرہ تمام خواتین ہوں گی۔اس دوران محکمہ کو سی ویجل ایپ سے اب تک 3,784 سے زیادہ شکایات ملیں جن میں سے 3,098شکایات درست پائی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...