رام گڑھ سیٹ پر اسمبلی انتخابات 28 جنوری کو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd January 2019, 1:10 AM | ملکی خبریں |

جے پور ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں الور ضلع کی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر الیکشن 28 جنوری کو ہوگا۔اس سیٹ پر بی ایس پی امیدوار کے انتقال کے بعد انتخابات ملتوی کر دیا گیا تھا۔چیف الیکشن افسر آنند کمار نے بتایا کہ تین جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نامزدگی عمل شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار 10 جنوری، 2019 تک نامزدگی کر سکیں گے وہیں 11 جنوری تک پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔14 جنوری نام واپسی کی آخری تاریخ ہو گی۔۔28 جنوری کو پولنگ کرائی جائے گی اور دو فروری کو انتخابات سے منسلک تمام عمل ختم ہو جائیں گے۔الیکشن محکمہ کے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس بارے میں اہم اطلاع جاری کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 200 میں سے 199 اسمبلی سیٹوں کے لئے سات دسمبر کو پولنگ ہوئی۔اس میں کانگریس کو سب سے زیادہ 99 اور بی جے پی کو 73 سیٹیں ملیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...