الیکشن کمیشن کا ای وی ایم پر اجلاس;پنتھرس پارٹی کا ای وی ایم نظام کو ترک کرنے پر زور
نئی دہلی12مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے آج دوپہرنئی دہلی کے کنسٹی ٹیوشن کلب میں تقریباًً تمام تسلیم تشدہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی کی صدارت میں منعقدہ کنووکیشن میں زور دیا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) نظام کو ہمیشہ کے لئے ترک کردینا چاہئے کیونکہ اس میں کافی خامیاں ہیں اور حکمراں پارٹی کے ذریعہ اس سے چھیڑچھاڑ کرنے کا اندیشہ رہتا ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے زور دیکر کہا کہ دنیا کے بیشتر جمہوری ممالک میں، جن میں کناڈا، امریکہ، لاطینی امریکی ممالک، یورپ اور برطانیہ شامل ہیں، ووٹنگ کے لئے ای وی ایم کا استعمال نہیں ہوتا کیونکہ یہ نظام وہاں کے رائے دہندگان اور ماہرین کو مطمئن نہیں کرنے ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا ہندستان کے پچاس فیصد سے زیادہ رائے دہندگان اپنا نام تک لکھ نہیں سکتے اور اے بی سی ڈی یا ک کھا گا یا ا ب ت کو نہیں سمجھ پاتے وہ اس ای وی ایم یا وی وی پی اے ٹی نظام کو کیسے سمجھ سکیں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ پنتھرس پارٹی اور بیشتر این جی او ای وی ایم نظام کو ترک کرکے بیلٹ پیپر سے الیکشن کرانے کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ای وی ایم سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندستانی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے پرزور طریقہ سے کہا کہ ووٹنگ کرانے کے لئے ای وی ایم نظام کو ترک کے بیلٹ پیپر نظام اَختیار کیاجائے۔اس کنووکیشن میں پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ، صدر بلونت سنگھ منکوٹیا اور پروفیسر بھیم سنگھ نے پنتھرس پارٹی کی نمائندگی کی۔