الیکشن کمیشن کا چھتیس گڑھ حکومت کے عوامی تعلقات افسر کو ہٹانے کا حکم 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 2:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو چھتیس گڑھ حکومت کو کانگریس کے لیڈروں کا اسٹنگ آپریشن کرنے کے لیے مبینہ طور پر پیسوں کی پیشکش کرتے پکڑے گئے ریاست کے تعلقات عامہ کمشنر کو عہدے سے ہٹا کر ٹرانسفر کرنے کو کہا ہے۔کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ چھتیس گڑھ حکومت میں تعلقات عامہ کے شعبہ کے سیکرٹری اور کمشنر ایس راجیش ٹوپو کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوران دوسرے اور آخری مرحلے میں 72نشستوں کیلئے 20نومبر کوووٹنگ ہوگی۔ٹوپو کو مبینہ طور پر ایک آڈیو ٹیپ میں کسی صحافی سے کانگریس کارکنوں کو پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ویڈیو ٹیپ بنانے کیلئے کہتے سنا جا سکتا ہے۔اس کے عوض مبینہ طور پر ان پر پیسے کی پیشکش کابھی الزام ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایک سینئر انتظامی افسر نے غیر مناسب زبان کا استعمال تو کیا ہی ہے، ساتھ میں ان کے متعصبانہ رویے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ریاست میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 18سیٹوں پر ووٹنگ 12نومبر کو ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...