آپ کے20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ، الیکشن کمیشن نے دیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 10:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے منفعت بخش عہدہ معاملے میں دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے۔کمیشن اپنی رپورٹ صدر رام ناتھ کووند کو بھیجے گا۔اب سب کی نظریں صدر لگی ہوئی ہیں، جو اس معاملے پر حتمی مہر لگائیں گے۔وہ اگر کمیشن کی سفارش پر ان ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا حکم جاری کرتے ہیں، تو دہلی میں ان سیٹوں پر دوبارہ انتخاب کی نوبت آ سکتی ہے۔حالانکہ یہ طے ہے کہ 20ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کی صورت میں بھی 67سیٹوں کی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی کیجریوال حکومت قائم رہے گی۔عام آدمی پارٹی نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر جوابی حملہ کیا ہے۔آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی کا 23 جنوری کو سالگرہ ہے۔وہ 65 سال کے ہو رہے ہیں۔جوتی ریٹائر ہونے سے پہلے پی ایم مودی کا قرض ادا کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن میں آپ کے کسی رکن اسمبلی کی گواہی نہیں ہوئی ہے۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی میٹنگ کے بعد اس بارے میں صدر کو رپورٹ بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔معاملے کی جانچ صدر کی ہدایت پر ہی ہو رہی تھی۔حالانکہ عام آدمی پارٹی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے آپ کے 21ممبران اسمبلی کو منفعت بخش عہدہ معاملے میں وجہ بتاو نوٹس دیا تھا۔اس معاملے میں پہلے 21ممبران اسمبلی کی تعداد تھی، لیکن جرنیل سنگھ پہلے ہی پارٹی سے استعفی دے چکے ہیں۔بتا دیں کہ کیجریوال حکومت نے اپنے وزراء کے لئے اراکین اسمبلی کو ہی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ’منفعت بخش عہدے‘کا حوالہ دے کر اس معاملے میں ارکان کی رکنیت تحلیل کرنے کی درخواست ڈالی گئی تھی۔تاہم پارٹی اسے بار بار سیاسی معاملہ بتاتی رہی ہے۔پارٹی کو منفعت بخش عہدے معاملے میں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی جھٹکا لگا تھا۔الیکشن کمیشن نے 21 اراکین اسمبلی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کیس کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...

پی ایم مودی و امیت شاہ کی بھی جانچ ہونی چاہئے: جے رام رمیش

تامل ناڈو میں کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کا معاملہ طول اب پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ہی کیوں؟ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ تامل ...

بی جے پی اقتدار میں آئی تو آئین اور جمہوریت کو ختم کر دے گی، آگے الیکشن نہیں ہوں گے! ملکارجن کھرگے

انگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر بی جے پی غلطی سے دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک سے آئین اور جمہوریت کو تباہ کر دے گی اور مزید انتخابات نہیں ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار وکاس ٹھاکرے کی حمایت میں مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ...

وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے بلکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا منہ بند کرنا چاہتے ہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم میں بی جے پی کی سب سے بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ ’وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے کرپشن سے لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔‘ ...