الیکشن کمیشن پر پھوٹا آپ لیڈر آشوتوش کا غصہ،کہا،الیکشن کمیشن کبھی اتنا نیچے نہیں گرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 11:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن کی طرف سے منفعت بخش عہدے کیس میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر آشوتوش کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ناراض عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے ٹویٹ کے ذریعے الیکشن کمیشن پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کمیشن اتنا کبھی نہیں گرا تھا۔آ آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر کہا کہ سیشن کے دوران رپورٹر کے طور پر انتخابات کا احاطہ کرنے والا میری طرح شخص بھی آج کہہ سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کبھی اتنا نیچے نہیں گرا۔ آگے انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ایم او کا لیٹر باکس نہیں بننا چاہئے، مگر آج کی یہ حقیقت ہے۔بتا دیں کہ منفعت بخش عہدے کیس میں کیجریوال حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا اور اس کی سفارش صدر سے کر ڈالی۔اب اس معاملے میں آخری فیصلہ صدر کو ہی لینا ہے۔تاہم عام آدمی پارٹی نے یہ اشارہ دے دیئے ہیں کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جا سکتی ہے۔بتا دیں کہ دہلی حکومت نے مارچ 2015 میں 21 آپ ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔جس کے بعد وکیل پرشانت پٹیل نے اس پورے معاملے کو منفعت بخش کا عہدہ بتا کر صدر کے پاس شکایت کرکے 21ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی مانگ کی تھی۔صدر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا اور الیکشن کمیشن نے مارچ 2016 میں 21آپ ممبران اسمبلی کو نوٹس بھیجا، جس کے بعد اس معاملے پر سماعت شروع ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...