قبل از پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن مخمصہ کا شکار مرکزی حکومت سے مرعوب کمیشن ضمنی انتخابات کے اعلان سے بھی لاچار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2018, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍ جون (ایس او نیوز) ایک طرف مرکزی انتخابی کمیشن قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے یا نہ کرانے کے مخمصہ میں پھنسا ہواہ ے تو دوسری طرف پارلیمانی حلقوں میں کئی نشستیں اراکین کے استعفیٰ دینے یا دیگر جوہات سے خالی پڑی ہیں ۔ ان میں ضمنی انتخابات منعقد کرنے کے حوالہ سے تذبذب کا شکار ہے ۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ضمنی انتخابات منعقد کرنے کا معاملہ کٹھائی میں پڑا ہوا ہے ۔

ریاستی بی جے پی صدر اور حزب اختلاف کے قائد بی ایس ایڈی یورپا شیموگہ پارلیمانی حلقہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ سابق وزیر بی سری راملو کے بلاری لوک سبھا حلقہ سے اور سی ایچ پوٹا راجو کے منڈیا حلقہ سے استعفیٰ دینے کی وجہ سے تین پارلیمانی حلقے خالی ہوئے ہیں ۔ اس طرح ریاستی وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے دو اسمبلی حلقوں میں جیت درج کی ہے اور رام نگرم اسمبلی حلقہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے وہ چن پٹن اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔جمکھنڈی کے رکن اسمبلی سدو نیام گوڈا کے سڑک حادثہ میں فوت ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ بھی خالی ہے ۔ اس طرح 3پارلیمانی اور دو اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات منعقد ہونے ہیں ۔ مرکزی انتخابی کمیشن کے ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام پارلیمانی و اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے اب تک تاریخ کا اعلان ہوجانا چاہئے تھا۔ لیکن پارلیمان کے لئے وقت سے پہلے تمام انتخابات کے اعلان کی توقع کے پیش نظر انتخابی کمیشن ضمنی انتخابات کا اعلان کرنے میں تاخیر سے کام لے رہا ہے ۔اس کے علاوہ حال ہی میں چلے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرناپڑا ہے ۔

رواں سال کے اختتام پر چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔مذکورہ تینوں ریاستو ں میں بی جے پی کومحالف لہر کا سامنا ہے ۔ ان تینوں ریاستوں میں اگربی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوجائے تو اس کا راست اثر 2019ء کے پارلیمانی انتخابات پر پڑے گا۔اس لئے بی جے پی تذبذب کا شکار ہوگئی ہے ۔قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کروائے جائیں یا میعاد مکمل ہونے کے بعدآئندہ سال اپریل یا مئی تک عوامی فرمان حاصل کرنے کا انتظار کیا جائے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکزی انتخابی کمیشن مرکزی حکومت کی مخالف لہر بھی دیکھ رہا ہے ۔اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کو بیک وقت منعقد کرنے کی بی جے پی کی کوشش پر خاطر خواہ ردعمل سامنے نہیں آیا، اس طرح بی جے پی تذبذب میں پڑگئی ہے ۔ دوسری طرف مرکزی انتخابی کمیشن بھی دو ٹوک فیصلہ لینے کی حالت میں دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔انتخابات کی تاریخ میں ایسی بہت ساری مثالیں ملتی ہیں کہ ایک سال یا اس سے کم مدت کے اندر متعلقہ اسمبلی یا پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد نہیں کئے گئے ۔ یہاں ریاست کے 3پارلیمانی حلقوں کے لئے صرف 8تا 10ماہ مدت باقی رہ گئی ہے ۔ اس لئے اب یہاں راست پارلیمانی انتخابات ہونے کا امکا ن ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ریاست کے دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات بھی تاخیر کی زد میں آگئے ہیں ۔ اس سے پہلے کاروار اسمبلی حلقہ میں دو سال سے زائد مدت تک ضمنی انتخابات نہیں کروائے گئے ۔ وسنت اسنوٹیکر کی وفات سے کاروار اسمبلی حلقہ خالی ہوگیاتھا۔ اس کے علاوہ انتخابی عمل سے متعلق تکرار والی عرضی بھی زیر سماعت تھی۔ جس کی وجہ سے انتخابات کروانا ممکن نہیں ہوسکا۔ لیکن اب کی صورتحال کچھ اور ہے ۔مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے ٹھوس اور دوٹوک فیصلہ نہ لئے جانے کی وجہ سے متعلقہ حلقوں کے عوام کو پریشانی جھیلنی پڑرہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...