ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم زوروں پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2018, 12:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ شیموگہ منڈیا اور بلاری لوک سبھا حلقوں اور رام نگرم اور جمکھنڈی اسمبلی حلقوں کے لئے کانگریس جے ڈی ایس اور بی جے پی اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

پانچ حلقوں میں کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد ہوا ہے تو بی جے پی ان حلقوں میں اپنی سیاست پہچان بچانے کے لئے میدان میں اتری ہے۔ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا ، وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی ، سابق وزیراعلیٰ سدرامیا، اور دیگر ریاست بھر میں پھیل کر انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ شیموگہ پارلیمانی حلقے سے جے ڈی ایس امیدوار مدھو بنگارپا کو کامیاب بنانے کے لئے آج سابق وزیراعظم دیوے گوڈا خود میدان میں اتر پڑے ، انہوں نے یہاں ساگر ، تیرتھ ہلی ، شیموگہ ٹاؤن اور دیگر مقاموں پر انتخابی مہم چلائی۔

ضلع کے جے ڈی ایس لیڈروں کے ساتھ سابق وزیراور سینئر کانگریس لیڈر کاگوڈ تمپا ، کمنے رتنا کر وغیرہ بھی آج دیوے گوڈا کے ساتھ رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا نے آج منڈیا حلقے میں پارٹی امیدوار کے حق میں مہم چلائی، جبکہ بلاری میں کانگریس امیدوار وی ایس اگرپا کے حق میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا اور دیگر پارٹی لیڈروں نے زور دار انتخابی مہم چلانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

بی جے پی کی طرف سے یہاں بی سری راملو کی طرف سے انتخابی مہم جاری ہے۔ جمکھنڈی اسمبلی حلقے میں کانگریس امیدوار آنند نیامے گوڈا کے حق میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور نے انتخابی مہم چلائی۔ رام نگرم میں جے ڈی ایس امیدوار انیتا کمار سوامی کے حق میں مقامی جے ڈی ایس اور کانگریس لیڈروں کی طرف سے انتخابی مہم کا سلسلہ جاری رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...