چھتیس گڑھ میں تھم گئی انتخابات مہم 12 نومبر کو ہوگی پہلے مرحلے کی ووٹنگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 12 نومبر کو اور اس کے لئے انتخابی مہم آج تھم گئی ہے ۔ انتخابی مہم کے آخری دن بی جے پی صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاست میں کئی ریلیاں کیں۔ چھتیس گڑھ کی نکسل متاثرہ 18 اسمبلی سیٹوں پر 12 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد 20 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 11 د سمبر کو ہوگی۔آج بی جے پی نے چھتیس گڑھ کے لئے منشور جاری کیا جس میں 12 ویں تک تمام طلبا و طالبات کو مفت کتابیں اور یونیفارم دینے، صحافی بہبود بورڈ قائم کرنے، خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لئے 2 لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیئے جانے کا اعلان کیا۔امت شاہ نے آج دوپہر بعد راجم میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور اس کے بعد دوپہر تین بجے راجندگاؤں میں روڈ شو کیا۔یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی چھتیس گڑھ میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھی ریاست میں ریلیاں کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے صرف ایک ریلی کی ہے۔ کل انہوں نے جگدل پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے کانگریس پرنکسلیوں کی مفروضہ حمایت دینے کا الزام لگایا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...