بھٹکل محکمہ پولس کی طرف سےمٹھلی میں معمر بزرگوں کے تحفظ کو لےکر میٹنگ کاانعقاد : کئی بزرگوں نےپیش کئے اپنےمسائل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th February 2019, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍فروری (ایس او نیوز)تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں محکمہ پولس کی جانب سے معمر بزرگ شہریوں کے تحفظ کو لے کر ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔

بھٹکل شہری پولس تھانہ پی ایس آئی کوسومادھر کے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مٹھلی علاقے میں اگر کوئی بوڑھے حضرات تنہا ہیں یا ان کی اولاد ہوتے ہوئے بھی ان کی نگرانی نہیں کررہی ہے تو ان حالات میں پولس کا تعاون لیں۔ پاس پڑوس والوں سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو اطلاع دیں۔ ہر مہینہ پولس محکمہ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے معمر بزرگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور کہا کہ بوڑھے لوگوں کو خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

میٹنگ میں ایک بوڑھے حضرت نے اپنے بیٹے کے متعلق دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ ہوٹل  روزگار تلاش کرتے ہوئے بنگلورو گیا میر بیٹا لاپتہ ہوگیا ہے۔ اور ایک بزرگ نے اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں زمین خریدی ہے، رجسٹریشن کے لئے ایک شخص ہراساں کررہاہے، گھر کو بجلی کنکشن کے لئے دقت پیش آنے کی بات کہی۔ مٹھلی پنچایت ترقی جات افسر راجیشوری چنداور، سکریٹری منجوناتھ چکن منے ، منجوناتھ نائک، ایرنا پجاری ، سدھو کامبلے ، یشونت نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔