جمعیۃ علماء ہند کے مالی تعاون سے تہاڑ جیل سے آٹھ قیدی رہا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd February 2018, 10:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 2/فروری (ایس او نیوز/پریس ریلیز)انسانی خدمت میں ہمیشہ آگے رہنے والی تنظیم جمعیۃ  علماء ہند کے مالی تعاون سے آج تہاڑ جیل سے وہ آٹھ غریب قیدی آزاد ہوئے جو صرف مالی جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیل میں بند تھے ۔ اس سلسلے میں تہاڑجیل میں باضابطہ ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں جیل ڈائریکٹر جنرل اجے کشیپ نے جمعیۃ  علماء ہند اور اس کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانی والی اس خدمت کو مثالی قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ جمعیۃ  علماء ہند کو میں زمانے سے جانتاہوں اس کی خدمات کافی وسیع ہیں اورطورطریقہ بھی کافی قابل تعریف ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بھی دکھ ہوتا ہے جب کوئی غریب قیدی جرمانہ ادانہ کرنے کی وجہ سے یہا ں بند رہتاہے،آج جمعیۃ  جیسی تنظیم ان کی خدمت کے لیے آگے آئی ہے تو مجھ سے زیادہ خوشی کسے ہو گی۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے نصیحت پا کر دیگر تنظیمیں بھی سامنے آئیں گی ۔ انھوں نے اس موقع پر سبھی قیدیوں کو رہائی کا پروانہ بھی سونپا، جو قیدی آج رہا ہوئے ان کے نام چمن ابن اوم پرکاش، دھیرج ابن پنا لال، بھیم سین ابن موتی رام، کالو بھائی ،امت ابن راجندر، سنجیو ابن تلاشاہ ، ادے راترا ایم راترا ہیں ۔ ان قیدی میں ایک بدایوں کا رہنے والا ۷۵؍سالہ سالہ شخص بھی تھا جوپچھلے اٹھارہ سالوں سے بند تھاوہ تقریب میں موجود جمعیۃ  علماء ہند کے ذمہ داران سے مل کر جذباتی ہو گیا اور اظہار تشکر میں اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے ۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین سکریٹری جمعیۃ  علما ء ہند نے سبھی قیدیوں کی خیریت دریافت کی اور قرآن مجید کی سورہ دہر کی آیت ’’ وہ کھلاتے ہیں کھانا اس کی محبت پر یتیموں ، مسکینو ں اور قیدیوں ‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آیت میں اللہ تعالی نے قیدیوں کو کھلانے پلانے اور مدد کرنے والوں کو جنت کے انعام واکرام کا مستحق قراردیا ہے ۔انھوں نے اعلان کیا کہ یہ تو محض آغاز ہے ، ہمارے قائد محترم مولانا محمود مدنی صاحب کا عزم ہے کہ ہم قیدیوں کی رہائی کے لیے آگے بھی تعاون کرتے رہیں گے ۔

اس موقع پر جیل کے اہم ذمہ داران شری راج کمار ( اے آئی جی) ، ایس ایس پریہار(ڈی آئی جی پی) اجے بھاٹیہ سپرنٹینڈینٹ  جیل نے بھی اپنے خیالا ت پیش کئے ۔ اس تقریب میں جمعیۃ  علماء ہند کی طرف سے مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا غیور احمد قاسمی ، مولانا شفیق احمد القاسمی، مولانا قاری نوشاد عادل ، مولانا یسین جہازی ، قاری عبدالسمیع قاسمی، مفتی سہیل احمد قاسمی( امام جامع مسجد جنک پوری) اورعظیم اللہ صدیقی قاسمی بھی موجود تھے ۔ جمعیۃ  علماء ہند کے وفد نے ڈی جی اجے کشیپ صاحب کو حسب طلب قرآن کریم کے نسخے بھی بطور ہدیہ پیش کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...