کنداپور کے قریب تراسی نیشنل ہائی وے پر دو بسوں کے درمیان ہوئی ٹکر؛ آٹھ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2018, 1:50 AM | ساحلی خبریں |

گنگولی 20/ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے تراسی نیشنل ہائی وے پر جمعرات شام کو دو بسوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کو اُڈپی اوربعض کو منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس بھٹکل سے کنداپور  جارہی تھی کہ مینگلور سے ہبلی جانے والی بس کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے میں بھٹکل سے کنداپور جانے والی بس کے کنڈیکٹر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اسے منی پال لے جایا گیا ہے۔ اس کی شناخت  وشواناتھ دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ونود، اُمیش، آکاش اور ماروتی سمیت دیگر زخمیوں کو کنداپور اور اُڈپی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولنس اور گنگولی 24X7 ایمبولنس موقع واردات پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں شفٹ کیا ۔ گنگولی  پولس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک نظام کو بحال کیا۔

گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔