عید کا چاند نظرآگیا؛ کل جمعہ کو ہوگی بھٹکل سمیت کمٹہ، اُڈپی،مینگلور اور کیرالہ میں عیدالفطر؛ بھٹکل میں بارش کی وجہ سے جامع مساجد میں ہی ہوگی نماز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th June 2018, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/جون (ایس او نیوز)  29 دنوں تک رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعدآج بعد نماز مغرب کیرالہ کے کالیکٹ  میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی بھٹکل قاضی صاحبان نے اعلان کردیا  کہ  کل جمعہ کو عیدالفطر ہے۔

 کیرالہ سمیت مینگلور، اُڈپی، کنداپور ، بھٹکل اور کمٹہ میں کل جمعہ کو عیدالفطر  منائی جائے گی۔ اس موقع پر سب سے پہلے ساحل آن لائن کی جانب سے تمام عالم اسلام کو عید کی پُرخلوص مبارکبا د پیش کی جاتی ہے۔

بھٹکل عیدگاہ انتظام  کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج شام سے بھٹکل میں آسمان ابرآلود ہونے کی وجہ سے کل   عیدگاہ میدان میں نماز ادا نہیں کی جائے گی، بلکہ بھٹکل  کی تمام جامع مساجد میں عید کی نمازکی ادائیگی ہوگی۔ 

عیدگاہ انتظام کمیٹی کے سکریٹری  جناب ایس ایم عبدالعظیم  امباری نے بتایا کہ عیدگاہ میدان میں  عیدکی نماز کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں، مگر شام سے  بارش کے متوقع موسم کو دیکھتے ہوئے آخری لمحوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل عیدگاہ میدان میں نماز نہیں ہوگی بلکہ تمام جامع مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔ ویسے بھی مغرب کی اذان کے ساتھ ہی بھٹکل میں زور دار بارش شروع ہوگئی۔

خیال رہے کہ  امسال جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد میں صبح 7:45بجے نماز شروع ہوگی۔ مسجد مدینہ، مسجد نور، مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید، مسجد امام بخاری میں صبح آٹھ بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

اُدھر تینگنگونڈی میں مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کی طرف سے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  اُدھر بھی بارش کو دیکھتے ہوئے   عیدالفطر کی نماز دونوں جامع مساجد میں ادا کی جائیں گی ۔ جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد بھٹکل میں آٹھ  بجے اور  
جامع مسجد تینگن گنڈی بھٹکل میں 8:15بجے  نماد  ادا کی جائیگی ۔

شرالی جماعت المسلمین کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ شرالی رحمانیہ مسجد میں عید کی نماز صبح 9:30بجے، جبکہ شرالی علی میاں  مسجد میں عید کی نماز ٹھیک 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی