بھٹکل سمیت ملک بھر میں کل بدھ کو منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ؛ بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں بارش کے پیش نظر جمعہ مسجدوں میں ہی ادا کی جائے گی عید کی نماز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2018, 6:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل21/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ملک بھر میں کل بدھ کو ایک ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے جس کے لئے   تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔البتہ اس بار کرناٹک کے بعض علاقوں سمیت پڑوسی ریاست کیرالہ میں   زوردار بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد  ہوئی تباہی کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل میں عید کو لے کر زیادہ جوش نظر نہیں آرہا ہے۔

بھٹکل میں اس بار بارش کا زور تھوڑا کم ہونےپر  عیدگاہ میدان میں  عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھی، صبح عیدگاہ کی صفائی ستھرائی بھی کی گئی تھی، مگر بعد میں اچانک تین چار مرتبہ ہوئی بارش کو دیکھتے ہوئے دوپہر کو عیدگاہ کمیٹی نے عیدگاہ میں نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوربھٹکل کی جمعہ مساجد میں نماز کی دوگانہ ادا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

عیدگاہ کمیٹی کے نو منتخب سکریٹری جناب محمد صادق اسرمتا نے بتایا کہ  بارش کو دیکھتے ہوئے باہمی مشورے کے بعد تمام جمعہ مساجد میں ہی عید کی نماز  ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق بھٹکل جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد،  نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد، مخدومیہ جمعہ مسجد، موگلی ہونڈا بلال جمعہ مسجد میں صبح ٹھیک سواسات بجے (7:15 بجے)  نماز پڑھی جائے گی، جبکہ  مدینہ مسجد، نورمسجد، مسجد حمزہ، مسجد ابوذر، مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید اور مسجد امام بخاری میں ساڑھے ساتھ 7:30  بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

اُدھر تینگن گنڈی جماعت کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ  مسجد سیدنا ابراہیم میں صبح 7:45 بجے اور جامع مسجد تینگن گنڈی میں صبح آٹھ بجے نماز ادا کی جائے گی۔

شرالی میں رحمانی مسجد کے ساتھ ساتھ علی میاں مسجد میں بھی  صبح  8:30 بجے نماز ادا کی جائے گی۔

مرڈیشور سے جناب وسیم منّا نے اطلاع دی ہے کہ  مرڈیشور  جامع مسجداور نور مسجد میں صبح سات بجے، حسینی مسجد میں 7:10 بجے اور   غوثیہ مسجد میں 7:15 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

منکی میں جماعت المسلمین  جامع مسجد نوائط محلہ میں عید کی دوگانہ صبح 7:45بجے اور   ناخدا مسجد میں آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

اُدھر ہوناور سے جناب مظفر شیخ نے خبر دی ہے کہ ہوناور جامع مسجد، گیر سوپا جامع مسجد،سمسی جامع مسجد،  سڈلگی قدیم جامع مسجد،  اُپنّی جامع مسجد،  ہیرانگڈی جامع مسجد، ہیرانگڈی بلال مسجد، ولکی جامع مسجد، روشن محلہ جامع مسجد اور  ٹونکا کاسرگوڈ جامع مسجد، سبھی مساجد میں صبح نو بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

کمٹہ سے سجاد قاضی نے اطلاع دی ہے کہ  کمٹہ جامع مسجد میں 8:30بجے اور کمٹہ فاروقی محلہ جامع مسجد  میں 8:00 بجے عید کی نماز پڑھی جائے گی۔سجاد قاضی کے مطابق  اگر بارش  نہیں ہوتی ہے تو جامع مساجد کے بجائے  کمٹہ عیدگاہ میں بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔  فجر کی نماز کے فوری بعد اس بات کا فیصلہ لیا جائے گا کہ آیا نمازعیدگاہ میں پڑھنی یا جامع مساجد میں ادا کرنی ہے۔اس بات کی بھی انہوں نے  خبر دی ہے کہ کمٹہ کے ونلّی جامع مسجد میں 8:00 بجے نماز ادا کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...