حیدرآباد میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ، عیدگاہ میرعالم میں تین لاکھ سے زائد مسلمانوں نے ادا کی نماز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2018, 10:32 AM | ملکی خبریں |

تلنگانہ،17؍جون(ایس او نیوز) حیدرآباد سمیت دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں عید الفطر روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ عوام نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد میں بھی روح پرور اجتماعات دیکھے گئے ۔ شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد سمیت تمام مساجد ، عید گاہوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی ۔تاہم عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ میرعالم میں دیکھا گیا، جہاں تقریباتین لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز عید اداکی۔

نماز سے پہلے مولانا سیف اللہ شیخ الادب جامعہ نظامیہ او رامیر امارت ملت اسلامیہ مولانا حسام الدین عاقل جعفر پاشاہ نے فضائل عید الفطر بیان کئے۔ عید گاہ میرعالم میں حافظ و قاری محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد نماز اور خطبہ کے فرائض انجام دیئے۔ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھی عیدگاہ میرعالم میں نماز عید ادا کی ۔ نماز سے قبل مولانا محمد سیف اللہ اور مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید رمضان المبارک کا تحفہ ہے ، جسے اس ماہ مقدس میں پیغمبر اسلام پر نازل فرمایا گیا ۔لیکن آج ہم نے قرآن مجید کو چھوڑ دیا ہے ۔ اس موقع پر مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے عیدگاہ میرعالم پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم اور حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے عیدگاہ پہنچنے والے مصلیوں کو گلاب دے کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجنی کمار نے کہا کہ حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے ۔

عید کے موقع پر ہندو اور مسلم اتحاد کی مثال دیکھی جا تی ہے۔ حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں بھی نماز عید اداکی گئی ۔ مولانا عبدالطیف نے نماز عید کی امامت کی ۔ فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد نے مکہ مسجد میں نماز اداکی گئی ۔ اس موقع لوگوں نے ایک دوسرے کو عید سعید کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر بچوں میں کافی جوش خروش دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد کے حج ہاوس ، عیدگاہ بلالی مانصاب ٹینک، نامپلی کی ایک مینار مسجد کے علاوہ سکندرآباد ملیٹری گراؤنڈ پر نماز عید اداکی گئی ۔ جہا ں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے ان اجتماعات میں شرکت کی ۔حیدرآباد پولیس نے شہر کی اہم عید گاہوں اور مساجد کے سیکورٹی کے مؤ ثر انتظامات کیے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...