بھٹکل مسلم جماعت قطر کا خوبصورت عید ملن پروگرام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st July 2017, 5:54 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

قطر،30؍جون(راست /ایس او نیوز) امسال بھٹکل مسلم جماعت قطر کی طرف سے عید ملن کا پروگرام عیدالفطر کے دوسرے دن ، تاج رویال ہوٹل میں شاندار طریقے پر رکھا گیا۔ جس میں بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب عنایت اللہ شاہ بندری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ پروگرام جناب مولانا عبدالعظیم رکن الدین ندوی کی صدارت میں تھا۔ 

پروگرام کی ابتداء احمد عویمر ابن مولانا فضیل احمدآرمار کی تلاوت سے ہوئی،  نورِ عرفات ابن محمد عرفان محتشم نے نعت پیش کی۔ بھٹکل مسلم جماعت قطر کے جنرل سکریٹری جناب عبدالغنی علی اکبرا نے والہانہ انداز پر حاضرین کا استقبال کیا۔ 

پروگرام میں مختلف پروگرامس  مثلاً کوئز مقابلہ ، انٹرایکٹوکوئز اور ایک منٹ گیمس بے حد دلچسپ رہے۔ مولوی محمد اظہر آرمار ندوی نے اس موقع پر عید کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام  کی دونوں عیدیں اللہ کے ایک بڑے حکم کے ادا کرنے کے بدلہ میں منائی جاتی ہیں جس نے ماہ رمضان المبارک کو غنیمت سمجھا اور محنت کی تو اس کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ رمضان کا مہینہ تربیت اور تقویٰ کی ٹریننگ کے لئے ہے۔ یہ تو ایک موسم ہے اصل چیز استقامت ہے روزہ کی حالت میں ہمارے سامنے حلال چیزیں آئی تھی تو بھی ہم اس سے بچتے تھے ۔ اللہ نے ہمیں یہ مہینہ باقی زندگی حرام سے بچنے کی مشق کیلئے عطا فرمایا ۔ نیکی کے بعد نیکی کرنے کی توفیق انسان کی اس نیکی کی قبولیت کی علامت ہے۔ 

مہمان خصوصی  عنایت اللہ شاہ بندری نے اپنے خطاب میں اپنے پروگرام میں شریک ہونے   کا مقصد عید ملن کے پروگرام میں شریک ہونے کے ساتھ تنظیم کیلئے زکوٰۃ کی وصولی ہے۔ جسمیں انہوں نے تنظیم کی مختلف کارکردگی کو بیان کیا۔ اور کن کن مصائب میں تنظیم زکاۃ خرچ کرتی ہے۔ اس کو تفصیل سے بتایا اور ساتھ ہی شہر بھٹکل کے مختلف حالات پر روشنی ڈالی۔ 

پروگرام میں لکی ڈرا کی بڑی حیثیت رہی جسمیں اٹھارہ 18انعامات تقسیم ہوئے ۔ اول انعام اسپلینڈر جناب مولانا فضیل صاحب آرمار کے حق میں رہا۔ تو دوم انعام عمرہ پیکچ جناب مولانا یٰحی برماور کے حصہ میں آیا۔ پروگرام کے شروع میں پُر تکلف و پر لطف مختلف قسم کے کھانے کا بھی نظم کیا گیا تھا۔ 

آخر میں صدارتی کلمات اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...