ضلع گلبرگہ میں 12/دسمبر بروزپیرکوجلسہ عید میلاالنبیؐ: ڈاکٹر محمد اصغر چلبل

Source: S.O. News Service | Published on 11th December 2016, 1:24 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 10دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کی جانب سے 39/ویں جلوس میلاد النبیﷺ و جلسہ سیرت النبیﷺ 12/دسمبر کو قائد محترم الحاج ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سابق وزیر حکومت کرناٹک و رکن اسمبلی گلبرگہ شمال کی قیادت میں دوپہر3بجے مسلم چوک سے روانہ ہوگا، اس خیال کا اظہار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ و سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ پورے شہر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اور تقریباً100سے زائد جھانکیاں نکالی جائیں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے مسلم چوک پر جلوس کی روانگی سے قبل ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب کو رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ منتخب ہونے پر قائد محترم کو تہنیت پیش کی جائیگی۔ شہر کے تمام مسلم علاقوں کو بہت ہی بڑے اچھے انداز میں نوجوانوں نے سجایا ہے۔ انشاء اللہ 39/واں جلوس میلاد النبیؐ ایک تاریخی جلوس ہوگا ہر سال اس جلوس میں عاشقان رسول ؐ کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا کہ جھانکیاں کے ذمہ دار مقررہ وقت پر مسلم چوک پہنچ جائیں کیونکہ موسم سرما ہے دن چھوٹا اور رات بڑی ہوتی ہے۔ وقت کی پابندی ضروری ہے، جلوس میلاد النبیؐ کو پرامن بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔جلوس میں شامل جھانکییوں کے ذمہ داران کو DJبجانے کی جازت نہیں ہے۔ اُنہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے دی گئی نعت شریف وترانہ کے CDکو ہی بجائیں۔جلوس میلاد النبیؐ مسلم چوک سے روانہ ہوتا ہوا مجگوری، گنج، سوپر مارکٹ، محبس مسجد، چپل بازارسراف بازار، بہمنی چوک سے ہوتاہوانیشنل چوک پر جمع ہوگا۔ بعد نماز عشاء 39/واں جلسہ سیرت النبیؐ کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزیدبتایاکہ مسلم چوک پر ریجنل کمشنر آدتیا املن بسواس، ڈپٹی کمشنر گلبرگہ اُجول کمار گھوش، ایس پی گلبرگہ این ششی کمار، کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ سنیل کمار مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ریجنل کمشنر آدتیہ املن بسواس سیرت النبیؐ کے تعلق سے حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے تعلیمات اور نصیحتوں پر مشتمل ایک کنڑاپمپلٹ کا اجراء کریں گے۔ اور ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب سبزہلالی پرچم لاالا اللہ کا جھنڈا لہرا کر جلوس کو روانہ کریں گے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...