ممبئی میں عیدالفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی ، عروس البلاد میں جشن کا ماحول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2018, 10:54 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،17؍جون(ایس او نیوز) ممبئی میں چاند کی عام رویت ہونے کے بعد سے عروس البلاد میں جشن کا سماں بندھ گیا اورسنیچر کی صبح شہر بھر کی مساجد میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ اداکی اور اپنے رب کے حضور سجدہ شکر اداکیا کہ ماہ صیام کے دوران اُس نے روزہ رکھنے اور مختلف عبادات کی توفیق عطا کی ۔ جمعہ کو نماز مغرب سے قبل ہی لوگوں نے چاند کی جھلک دیکھ لی اور فرط مسرت سے فرزندان توحید کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں آتش بازی داغی گئی۔

شہر میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع جنوبی ممبئی میں انجمن اسلام کمپلکس ،جامع مسجد ،مینارہ مسجد ،وغیرہ میں دیکھا گیا ۔مسلم اکثریتی علاقوں بھنڈی بازار،محمد علی روڈ،نل بازار ،جے جے اسپتال ،ڈونگری ،مدنپورہ ،ناگپاڑہ ،بائیکلہ ،ممبئی سینٹرل اور اگری پارہ کے ساتھ ساتھ ماہم ،باندرہ ،کرلا ،شیخ مصری ،ممبرا ،میرا روڈ،بھیونڈی وغیرہ میں مساجد مصلیان سے بھری ہوئی تھیں،کیونکہ آج صبح سے شہر میں ہلکی بارش رک رک کر ہورہی تھی ،اس لیے مساجد کے منتظمین نے دودوجماعتوں کا اہتمام کیا ۔ جبکہ شہر میں کہیں بھی کھلے میدان میں نمازدوگانہ ادانہیں کی گئی کیونکہ بارش سے میدانوں میں پانی جمع تھا ۔

نماز عید الفطر کے دوران شہر بھر میں پولیس کا زبردست انتظام رہا اور کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مساجد اور عید کی خریداری کے بازاروں میں گزشتہ روز سے پولیس اہلکارا تعینات کیے گئے تھے۔ نماز عید کے خطبات میں مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے ذریعہ عید کے تحفہ کی اہمیت کو ائمہ مساجد نے بیان کیا۔ اس موقع پر مسلمانوں کی بھلائی اور امن عالم خصوصی طورپر عالم اسلام میں امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔