مصری صدر اور اردنی فرمانروا میں علاقائی مسائل پر بات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ5جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ صدر السیسی اور اردنی فرمانروا کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری، علاقائی مسائل، خطے کے بحرانوں اور قضیہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت نے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مشاورت اورہم آہنگی میں اضافے اور تزویراتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ اردنی فرمانروا اور مصری صدر کے درمیان ٹیلیفون پر ایک ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب اردن داخلی سطح پر سخت عوامی دباؤ سے گذر رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر عوام سڑکوں پر ہیں اور بادشاہ سلامت کو وزیراعظم کو عوامی احتجاج کے بعد برطرف کرنا پڑا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...